ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں دو مختلف سڑک حادثات؛ دو ہلاک دو شدید زخمی

چنتامنی میں دو مختلف سڑک حادثات؛ دو ہلاک دو شدید زخمی

Tue, 06 Sep 2016 15:15:58    S.O. News Service

چنتامنی:6 /ستمبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد اور دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔  چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ نے بتایا کہ پہلا حادثہ رات قریب تین بجے چنسندرہ اور چنتامنی کے بیچ بنگلور ہائے وے پر پیش آیا۔جس میں بائک پر سوار دولوگوں کو ایک لاری نے کچل دیا۔ اس میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت آشریہ لے آوٹ کاسا کن رامنجی منی راجو(29)اور چیتور ضلع اندھراپردیش کا ساکن سبار منی گوپالپا(32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں کو چنتامنی سے بنگلور کے طرف جانے والی تیزرفتارلاری نے ٹکر ماری تھی۔ 

دوسرا حادثہ آج صبح 10:30 بجے چنسندرہ بنگلور ہائی وے روڈ ہوسکوٹے پرپیش آیا جس میں ملیماکنپورا کا ساکن ناگیش(40)اور ناگ بھوشن(35)زخمی ہوئیے ہیں۔ یہ دونوں ایک بائک میں سوار ہوکر چنتامنی کے طرف تیز رفتاری سے آرہے تھے کہ بے قابو ہرکو بائک پھسل گئی ۔ دونوں کوفوری طو رپر چنتامنی کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں سے زائد علاج کے لئے بنگلو ر کے نماہنس اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔


Share: